؞   عورت نے کی خودکشی کی کوشش، جھلسی حالت میں اسپتال میں داخل
۲۶ جون/۲۰۱۶ کو پوسٹ کیا گیا
دیدارگنج(حوصلہ نیوز): دیدارگنج تھانہ کے تحت آنے والے سرہن کوٹیا نامی گاؤں کی ایک عورت نے مٹی کا تیل چھڑک کر خودکشی کی کوشش کی۔ محلہ والوں نے اسے شدید جھلسی ہوئی حالت میں اسپتال میں داخل کرایا ہے۔
اطلاع کے مطابق جون پور ضلع کے گورا بادشاہ پور کے دودھ ناتھ کی بیٹی سمن کی ایک سال پہلے سرہن کے رہنے والے کنھیا سے شادی ہوئی تھی۔ سنیچر کی شام کنھیا کسی کام سے مارٹین گنج بازار گیا تھا اسی وقت سمن نے گھر کے ایک کمرے میں خود کو بند کرلیا اور مٹی کا تیل چھڑک کر آگ لگالی۔ محلے والوں نے جب دھواں دیکھا تو دروازہ توڑ کر سمن کو باہر نکالا۔لیکن اس دوران سمن شدید طور پر جھلس چکی تھی۔ مقامی سرکاری اسپتال نے اسے ضلع اسپتال بھیج دیا ہے ۔ ابھی تک اس حادثے کی وجہ نہیں معلوم ہوسکی ہے۔

0 لائك

0 پسندیدہ

0 مزہ آگیا

0 كيا خوب

0 افسوس

0 غصہ


 
hausla.net@gmail.com : ؞ ہم سے رابطہ کریں

تازہ ترین
سیاست
تعلیم
گاؤں سماج
HOME || ABOUT US || EDUCATION || CRIME || HUMAN RIGHTS || SOCIETY || DEVELOPMENT || GULF || RELIGION || SPORTS || LITERATURE || OTHER || HAUSLA TV
© HAUSLA.NET - 2024.